کراچی(این این آئی)طارق روڈ پر اچانک سڑک پھٹی اور پارکنگ میں کھڑی کار خاتون ڈرائیور سمیت کئی فٹ گڑھے میں جمع پانی میں دھنس گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ شہر قائد کے مشہور تجارتی مرکز طارق روڈ کے مصروف علاقے کیفے لبرٹی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک خاتون کار سمیت پارکنگ میں موجود تھیں۔اچانک سڑک پھٹی اور کار اندر موجود خاتون ڈرائیور سمیت گڑھے میں موجود کئی فٹ پانی میں دھنس گئی۔ خاتون کی چیخ وپکار پر اطراف کے لوگ جمع ہو گئے اور فوری طور پر پولیس اور ریسکیو کو طلب کیا۔ریسکیو عملے نے فوری پہنچ کر خاتون کو بحفاظت کار سے نکالا، تاہم کار کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری اور لفٹر طلب کیا گیا ہے۔پولیس نے جائے حادثہ کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے اس کو گاڑیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔واضح رہے کہ جس جگہ سڑک دھنسی ہے، وہ عرصہ قبل ہی تعمیر کی گئی تھی



















































