ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ نے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ سرویلینس سسٹم بنانے کی ہدایت کردی

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے پنجاب کے 37 اضلاع اور 128 تحصیلوں کی ماسٹر پلاننگ ہوچکی ہے،

پنجاب سپیشئل spatial پلاننگ اتھارٹی(پی ایس پی اے) کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سسٹم کی ٹریننگ جاری ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اے آئی خودبخود مانیٹرنگ کا اپنا معیار بہتر بنا لے گی۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں پی ایس پی اے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گْل اور ایڈیشنل سیکرٹری قرةالعین نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے عبداللہ نئیر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ صوبے میں اراضی کے استعمال کے پلانز اور زوننگ کا کام بھی کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ سرویلینس سسٹم بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ سپورٹ سسٹم (پی ایس ایس) ای بِز اور ای کنسٹرکشن سے منسلک ہے۔ ای بِز پر ہی ہائوسنگ سکیموں کی درخواست کا عمل آن لائن مکمل ہوسکتا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ایس پی اے کے سسٹم کے ذریعے ہر ماہ نئی تعمیراتی سرگرمیوں کا پتہ چلایا جائے گا۔ پی ایس پی اے نے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم ڈویلپ کیا ہے۔

سیٹلائٹ امیجری کی کلاسیفیکیشن کا بھی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر آفس میں پی ایس پی اے کا نمائندہ لگایا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ایس ایس بننے سے ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کا عمل آسان ہوگیا ہے۔ زرعی اور جنگلات کی اراضی کا تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز کا فوکس ہے۔ پی ایس پی اے وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت ہی بنائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے پنجاب جیو سپیشئل spatial پلیٹ فارم کی تشکیل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ڈی جی پی ایس پی اے کو ہدایت کی کہ پورٹل کے فیچرز میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لئے پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…