منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

قاسم خان نے عمران خان کا پیغام شیئر کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بانی تحریک انصاف عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنے والد سے گفتگو کی،

جس میں ان کے والد نے ملک کے ججز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اہم پیغام دیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی عید کے روز ان کے صاحبزادوں سے بات کروائی گئی تھی۔قاسم خان کے مطابق ان کے والد نے کہا کہ “اس ملک کے ججز کو اپنے رویے پر شرم آنی چاہیے۔ ہم بار بار انصاف کے لیے عدلیہ سے رجوع کرتے رہے، لیکن انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اپنی دیانت فروخت کر دی۔”عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں توڑنے میں ناکامی کے بعد اب ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ “وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھے نہیں توڑ سکتے، اس لیے اب میری بیوی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، وہ محض مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ہے۔”

پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے، جبکہ ہفتے میں صرف 30 منٹ ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، جسے بھی اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس طرزِ عمل کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ “خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانا اسلام کے خلاف ہے، اور ان کے مقاصد بالکل واضح ہیں۔”



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…