بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

ثناء یوسف قتل کیس، مقتولہ کے والد نے بیان ریکارڈ کروا دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کے دور ن مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اہلیہ، بیٹے اور اپنی بیٹی ثناء یوسف کے ساتھ سیکٹر جی 13 میں رہائش پذیر تھا، میری بیٹی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی۔انہوں نے بتایا کہ وقوعے کے دن میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا تھا، شام کو مجھے میری اہلیہ نے فون پر بتایا کہ نامعلوم شخص نے بیٹی کو گولی مار دی ہے، بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے بتایا کہ میری بیٹی کی موت ہو چکی ہے۔

ثناء کے والد کے مطابق بیٹی کی ڈیڈ باڈی پمز منتقل کی گئی جس کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا، بیٹی کے موبائل فون پولیس کے حوالے کیے، پولیس نے جائے وقوع کی بھی رپورٹ بنائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…