اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امر یکہ ساﺅتھ چائنا سی میں بلا وجہ مسائل پیدا نہ کرے , چین کا پھر انتباہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ((نیوزڈیسک)چین نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ ساﺅتھ چائنا سی میں بلا وجہ مسائل پیدا نہ کرے .امریکی بحریہ کی طرف سے جنگی بحری جہاز کو چینی جزیرے سے محض 12 ناٹیکل میل کے فاصلے پر گشت کےلئے بھجوانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس اقدام پر اچھی طرح سوچ لے وہ غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ نہ کرے اور بلا وجہ مسائل پیدا کرنے سے باز رہے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ہائی نے کہا کہ وہ امریکی جنگی بحری جہاز کی ساﺅتھ چائنہ سی میں نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں دوسری جانب برطانوی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحریہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس لاسن سپریٹلی نامی متنازعہ جزائر کی 12 ناٹیکل میل کی حدود میں داخل ہوگیا رپورٹ کے مطابق عالمی قوانین کسی بھی جزیرے کے گرد 12 ناٹیکل میل کو اس کی سمندری حدود تصور کرتے ہیں تاہم کسی ملک کو سطح سمندر سے نیچے کسی جگہ کو بلند کرنے کااختیار نہیں اور چین نے سپریٹلی جزائر کو ایسے ہی بنایا ہے ۔ ادھر واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود کے حوالے سے قوانین کو اپنی طاقت کے اظہار اور دوسرے ممالک کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…