منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک-نیوزی لینڈ میچ منسوخ، پاکستان کیلیے سیمی فائنل میں رسائی مشکل

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — ICC T20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی گیند کے ختم کر دیا گیا، جس سے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہو گئی۔

میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث کھیل کا آغاز ہی نہ ہو سکا اور رات 9 بج کر 5 منٹ پر مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ نتیجتاً دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔اس فیصلے کے بعد سپر 8 کے گروپ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے کیونکہ اسی گروپ میں انگلینڈ اور سری لنکا بھی موجود ہیں اور صرف دو ٹیمیں ہی سیمی فائنل تک پہنچ سکیں گی۔پاکستان کے امکانات کا جائزہ لیا جائے تو اگر وہ اپنے باقی دونوں میچ جیت لیتا ہے تو اس کے پوائنٹس پانچ ہو جائیں گے اور سیمی فائنل میں جگہ تقریباً یقینی ہو گی۔ اگر ایک میچ جیتے اور ایک ہارے تو پھر فیصلہ دوسرے مقابلوں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہوگا، جبکہ دونوں میچوں میں شکست کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

یوں اب گروپ کی ہر ٹیم کے لیے آنے والے میچ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گئے ہیں اور پاکستان کی قسمت آئندہ مقابلوں کی کارکردگی پر منحصر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…