بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی طلبہ کیلیے مکمل فنڈڈ انٹرن شپ، ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفہ، رہائش اور دیگر سہولیات

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

ریاض (این این آئی)پاکستانی طلباء کیلئے سعودی عرب میں فلی فنڈڈ انٹرن شپ کا اعلان کردیا گیا جس میں ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفے کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے وزٹنگ سٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام 2026کیلئے باضابطہ طور پر درخواستوں کا آغاز کر دیا،یہ مکمل طور پر فنڈڈ بین الاقوامی تحقیقی انٹرن شپ پروگرام پاکستان سمیت دنیا بھر کے انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز طلبہ کیلئے دستیاب ہے۔پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو ماہانہ ایک ہزار امریکی ڈالر وظیفہ دیا جائیگا جبکہ رائونڈ ٹرپ ہوائی ٹکٹ، کیمپس میں مفت رہائش، مکمل ہیلتھ انشورنس، ویزا سپورٹ اور جدید لیبارٹریز تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔انٹرن شپ کی مدت 3سے 6ماہ ہوگی اور شرکاء عالمی شہرت یافتہ فیکلٹی کی نگرانی میں تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے۔

پروگرام سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کرتا ہے، جن میں کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، انرجی اسٹڈیز، ماحولیاتی سائنس اور حیاتیاتی علوم شامل ہیں، اس دوران طلبہ کو عالمی معیار کی تحقیق اور جدید سائنسی طریقہ کار سے براہِ راست آگاہی حاصل ہوگی۔پاکستان سمیت تمام ممالک کے انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز طلبہ درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کا کم از کم جی پی اے 3.5 ہو۔ انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے تاہم آئی لیٹس یاٹوفل لازمی نہیں۔ پی ایچ ڈی کے طلبہ کسٹ کے موجودہ اور سابق طلبہ اس پروگرام کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔درخواست آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائے گی جس کیلئے تازہ ترین سی وی، سرکاری تعلیمی ٹرانسکرپٹ، سفارشی خط، ذاتی بیان اور کارآمد پاسپورٹ کی نقل درکار ہوگی۔درخواستیں پورے سال قبول کی جاتی ہیں اور شارٹ لسٹ امیدواروں کو چند ہفتوں میں مطلع کیا جاتا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار کسٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر اکانٹ بنا کر مطلوبہ معلومات اور دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔کسٹ کا وزٹنگ سٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام ابھرتے ہوئے محققین کیلئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جو تحقیقی مہارتوں کے فروغ اور بین الاقوامی تعلیمی روابط کے قیام میں معاون ثابت ہوتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…