جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل میں کیا دیکھا؟

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہونے والی ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سیل کے معائنے سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی،

جس میں انہوں نے اندر موجود سہولیات اور صورتحال کی تفصیلات بیان کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیل کی دیوار پر ایک ٹی وی نصب تھا، تاہم جب اسے چلانے کی درخواست کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خراب ہے اور کام نہیں کر رہا۔ کمرے میں الماری موجود نہیں تھی، جس کے باعث عمران خان کے زیادہ تر کپڑے پانچ ہینگرز پر لٹکے ہوئے تھے۔ معائنے کے دوران وہاں رکھی کرسی غیر آرام دہ محسوس ہوئی، جبکہ بستر میں سنگل میٹریس، چار تکیے اور دو کمبل شامل تھے۔ بیڈ کے نیچے پانچ جوڑے جوتے اور اسپورٹس شوز رکھے ہوئے تھے اور فرش پر سرمئی رنگ کی چٹائی بچھی ہوئی تھی۔مزید مشاہدے میں ان کی ذاتی اشیاء بھی نظر آئیں جن میں جائے نماز، تسبیح، دو تولیے، ٹشو پیپر، ماؤتھ واش، ایئر فریشنر، شیونگ جیل اور شیو کرنے کا سامان شامل تھا۔ ایک میز پر تقریباً سو کتابیں رکھی تھیں جبکہ دو سیب لپٹے ہوئے حالت میں موجود تھے۔ سیل میں ورزش کے لیے دو ڈمبل بھی رکھے تھے۔رپورٹ کے مطابق کمرے کے اندر تقریباً ساڑھے چار فٹ ضرب ساڑھے چار فٹ کا بیت الخلاء موجود تھا جسے پانچ فٹ اونچی دیوار سے الگ کیا گیا ہے اور اس پر چھت نہیں تھی۔ اس کے باہر ایک واش بیسن نصب تھا جس میں گرم اور ٹھنڈے پانی کی سہولت دستیاب تھی اور ساتھ آئینہ بھی لگا ہوا تھا۔

صفائی کے حوالے سے بیت الخلاء کی حالت میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی۔ہواداری کے لیے سیل میں چھت کے مخالف سمتوں پر تقریباً دو ضرب دو فٹ کے دو روشن دان موجود تھے جو کراس وینٹیلیشن فراہم کرتے ہیں، تاہم اندرونی بیت الخلاء کے باوجود کوئی ایگزاسٹ سسٹم نصب نہیں پایا گیا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…