منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارت سے ورلڈ کپ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے، سابق انگلش کرکٹر کا بیان

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سابق انگلینڈ کرکٹر مارک بچر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے

کیونکہ پاکستان نے اس مرتبہ مضبوط اور مؤثر حکمتِ عملی اپنائی ہے۔مارک بچر کے مطابق پاک بھارت مقابلہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع کمانے والا میچ تصور کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا ایک طے شدہ فارمولے کے تحت ہوتا ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے لیے قوانین نسبتاً مختلف انداز میں لاگو کیے جاتے ہیں۔سابق کرکٹر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ چیمپئنز ٹرافی سمیت کئی ایونٹس میں بھارت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جہاں میچز اور مقامات کا تعین اس کی سہولت کے مطابق کیا جاتا رہا۔ ان کے بقول بھارت جہاں چاہے کھیلتا ہے اور باقی ٹیموں کو حالات کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔مارک بچر نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان کے پاس دباؤ ڈالنے کا یہی ایک مؤثر راستہ تھا، اور ماننا پڑے گا کہ اس بار پاکستان نے نہایت جرات مندانہ اور مضبوط قدم اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار، 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد گروپ مرحلے میں پاکستان کے انکار سے آئی سی سی کو بھی شدید تشویش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…