جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی موٹر سائیکل متعارف کرا دی

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف آٹو موبائل ساز ادارے ہونڈا اٹلس نے اپنی نئی موٹر سائیکل ہونڈا سی بی 125 ایف کو مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے، جسے کمپنی نے رائیڈرز کے لیے ایک تازہ اور پُرجوش انتخاب قرار دیا ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ موٹر سائیکل جدید انداز، بہتر فیچرز اور روزمرہ استعمال کی سہولت کو یکجا کرتی ہے۔ ہونڈا کا کہنا ہے کہ صارفین اس بائیک کے ذریعے “رائیڈ دی کول” کے تصور کو عملی طور پر محسوس کر سکیں گے۔ہونڈا کے مطابق سی بی 125 ایف، برانڈ کی روایتی مضبوطی، قابلِ اعتماد پرفارمنس اور رائیڈنگ کے ورثے کو آگے بڑھاتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موٹر سائیکل کے فیچرز رائیڈر کو آرام، اسٹائل اور اعتماد فراہم کرتے ہیں۔تاہم آٹو موبائل ماہرین کی رائے اس حوالے سے مختلف ہے۔ ان کے مطابق یہ نیا ماڈل دراصل زیادہ تر ظاہری تبدیلیوں تک محدود ہے اور اس میں انجن یا مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے کوئی نمایاں جدت شامل نہیں کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکمتِ عملی ہونڈا کی حالیہ پالیسی کا تسلسل ہے، جس کے تحت معمولی اپ ڈیٹس کے ساتھ نئے ماڈلز متعارف کروائے جاتے ہیں۔پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور مسلسل مہنگائی کے تناظر میں صارفین اب حقیقی بہتری اور نمایاں اپ گریڈز کے منتظر ہیں، نہ کہ صرف ڈیزائن میں معمولی تبدیلیوں کے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ محض ظاہری ردوبدل صارفین کو اصل فائدہ فراہم نہیں کرتا اور نہ ہی اس سے رائیڈنگ کے مجموعی تجربے میں خاطر خواہ بہتری آتی ہے۔

اگرچہ سی بی 125 ایف، ہونڈا کے 125 سی سی سیگمنٹ میں ایک نیا انتخاب ضرور ہے، تاہم وہ خریدار جو حقیقی جدت اور قابلِ ذکر اپ گریڈیشن کی تلاش میں ہیں، ان کے لیے یہ موٹر سائیکل توقعات پر پوری نہ اترنے کا خدشہ رکھتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…