جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت ، پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد /دو حہ/تہران(این این آئی) پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو نگے ۔ذرائع نے بتایا کہ امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور کوششوں سے ممکن ہوئے، مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیے بیک ڈور کوششیں کررہے تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہوں گے، امریکا ایران جوہری مذکرات پانچ ادوار کے بعد مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے۔علاقائی عہدیدار کے مطابق مذاکرات میں سعودی عرب، قطر، عمان، پاکستان، مصر اور متحدہ عرب امارات کو استنبول مدعو کیا گیا ہے۔ایرانی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق ایران نہ پْرامید ہے نہ ہی مایوس ہے، استنبول بات چیت سے معلوم ہوگا کہ امریکا سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے یا نہیں۔ایرانی سفارتی ذرائع نے کہا کہ ایران کی دفاعی تیاریاں زیادہ سے زیادہ ہیں، ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے، ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ دریں اثناء ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سے جوہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دینے کی تصدیق کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے تناظر میں ٹرمپ کی مذاکراتی تجویز پر مثبت جواب کا کہا ہے۔ایران نے زور دیا ہے کہ دھمکیوں، غیر معقول مطالبات سے پاک ماحول میں منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیے جائیں دوسری جانب قطر نے کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی کیلئے علاقائی کوششیں جاری ہیں۔ قطر پڑوسیوں اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ دوحہ سے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر اور تمام علاقائی فریقین کی جانب سے کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور خطے میں اعلیٰ ترین سطح پر رابطے ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں قطری ترجمان نے کہا کہ خطے کے تحفظ کے لیے قطر اپنے تمام پڑوسیوں اور دوست ممالک کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکیہ، مصر، عمان، سعودی عرب اور دیگر علاقائی ممالک بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے سب مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…