جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان ، چین، تاجکستان ،بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ افغانستان میں اموات کی تعداد 63ہوگئی، 272افراد زخمی ہیں، ڈیڑھ ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی 2افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔کوہ ہندوکش کی گہرائی سے نکلنے والی زلزلے کی لہریں پاکستان، افغانستان سے ہوتی مقبوضہ کشمیر، بھارت، چین اور تاجکستان تک کو لرزا گئیں ، افغانستان میں 7اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے سے کابل سمیت بدخشاں، تخار، ننگرہار، کنڑ اور دیگرعلاقے شدید متاثر ہوئے۔صوبہ تخار میں اسکول کی عمارت زمیں بوس ہونے اوربھگدڑمچنے سے 12 طالبات جاں بحق ہوئیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے تاریخی قلعے سمیت کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔زلزلے سے چین کے خطے زنجیانگ کے کئی علاقے، بھارت کے شمالی علاقے ہماچل پردیش، بھارتی پنجاب ،ہریانہ اور تاجکستان کا دارالحکومت دوشنبے بھی لرز اٹھے اور لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…