جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان اور نواز شریف سمیت اہم سیاستدانوں کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں سیاسی شخصیات کے نام پر فینسی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔صدر زرداری، نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی سمیت اہم شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں کے مطابق یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال میں ہوگی، فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا۔وزیر ایکسائز کے مطابق سب سے زیادہ بولی دینے والے کو من پسند سیاسی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ مرحلہ وار قومی قیادت، شخصیات، علاقوں اور اقوام کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی بولی ہوگی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ نیلامی کے عمل میں گاڑی مالکان بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا، یونیک نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں نے دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا جبکہ نیلامی میں شرکت کے لیے شہری دستک ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔اس حوالے سے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…