پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب مضبوط قدم،ترقی کی نئی جہتیں روشن

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے 3ستونوں پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا ہے، آئندہ چند برس میں مائننگ، ٹوکنائزیشن اور ویب3ڈیولپمنٹ کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنے کے نتیجے میں ملک میں ترقی کی نئی جہتیں روشن ہو رہی ہیں۔

کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت کے باعث پاکستان عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظبی بٹ کوائن کانفرنس 2025میں خصوصی انٹرویو میں پاکستان کا کرپٹو وژن واضح کیا ہے۔چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ مستقبل کے مالیاتی نظام کا بنیادی ستون تصور کرتا ہے،240ملین آبادی اور 70فیصد نوجوان قوت رکھنے والا ملک فقط روایتی معیشت پر منحصر نہیں بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے نئے ماڈل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہدف نوجوانوں کو صارف نہیں بلکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اور نئی معیشت کے معمار بنانا ہے، پاکستان غیر منظم کرپٹو مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق شفاف اور سرمایہ کار دوست نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات کر رہا ہے۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے 3ستونوں پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا ہے، ریگولیٹری فریم ورک کی بنیاد وضاحت، مرحلہ وار نفاذ اور ٹیکنالوجی کے ذریعے موثر نگرانی پر رکھی گئی ہے۔ پاکستان میں اہم ایکس چینجز کیلیے عبوری لائسنس، مائننگ، ٹوکنائزیشن اور فنٹیک کے پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند برس میں مائننگ، ٹوکنائزیشن اور ویب3ڈیولپمنٹ کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پاکستان کے پاس 20گیگاواٹ سے زائد اضافی بجلی موجود ہے جسے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے ذریعے ڈیجیٹل ایکسپورٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔ بٹ کوائن پاکستانیوں کیلئے بچت، مالی شمولیت اور بین الاقوامی ادائیگیوں کے مسائل کا موثر حل ہے۔حکومتی وژن اورجامع اصلاحات پاکستان کی بٹ کوائن اور ڈیجیٹل معیشت کو ترقی کی نئی سمت دے رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…