بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برسوں اور نسلوں تک چلنے والے جائیداد کے مقدمات کو 90دن میں طے کرنے کے بلِ کی معطلی پر ردِعمل کا اظہار کیا۔مریم نواز نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اِمووبل پراپرٹی بِل 2025 کی معطلی پر بیان میں کہا کہ ہم نے برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا، عدالتی فیصلہ اعلی عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا کہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات ملے، اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا، قانون کی معطلی کو عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے، یہ قانون مظلوم عوام کو تحفظ دیتا ہے، اس قانون میں انتظامی اور قانونی تمام پہلوں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں اسٹے آرڈر چلتے ہیں، یہ قانون مریم نواز کے فائدے کے لیے نہیں تھا، اس قانون کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، اس قانون کی معطلی سے قبضہ اور لینڈ مافیا کے ستائے عوام کا بڑا نقصان ضرور ہوا ہے۔مزید برآں مریم نواز شریف نے کہا کہ قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے جس سے اسے روکا نہیں جا سکتا، اس قانون کو روکنے کا نقصان مریم نواز کی ذات کو نہیں ہوگا، نقصان غریبوں، مسکینوں، بیکسوں، بیواں، مظلوموں کا ہوگا جن کی داد رسی ہو رہی تھی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…