اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ نےسوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات اب دو اضلاع ضلع اپر سوات اور ضلع سوات میں تقسیم ہوگا۔تحصیل مٹہ ، تحصیل بحرین اور تحصیل خوازہ خیلہ اپر سوات کا حصہ ہونگے جبکہ تحصیل بریکوٹ ، تحصیل کبل ، تحصیل بابوزی اور تحصیل چارباغ ضلع سوات کا حصہ ہونگے۔















































