منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے پرسنل بیگیج گاڑی امپورٹ اسکیم ختم کر دی

datetime 15  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)حکومت نے بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے گاڑیاں منگوانے کی اسکیم باضابطہ طور پر ختم کردی۔ ساتھ ہی تحفے یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں گاڑیوں کی درآمد کی اسکیمز کے قواعد بھی مزید سخت کردیے۔سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پرسنل بیگج اسکیم ختم کرنے کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی۔ تاہم ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ اسکیمز کے تحت گاڑیاں اب بھی منگوائی جا سکتی ہیں مگر سخت شرائط لاگو ہوں گی۔نئی پالیسی کے مطابق دونوں اسکیمز کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں پر کمرشل امپورٹ کے سیفٹی اور ماحولیاتی معیار لاگو ہوں گے۔ یعنی گاڑی لانے والے کو ثابت کرنا ہوگا کہ بھجوائی گئی گاڑی کسی حادثے کا شکار نہیں ہوئی اور وہ ماحول دوست بھی ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ جس کے نام پر گاڑی آئے گی وہ ایک سال تک ٹرانسفر نہیں کر سکے گا۔گاڑی بھجوانے والے شخص کی بیرون ملک قیام کی کم از کم مدت تین سال کر دی گئی جو پہلے دو سال تھی۔ اس کے ساتھ ہی ایک کے بعد دوسری گاڑی منگوانے کی سہولت دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دی گئی۔ ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کے تحت گاڑی بھیجنے والے کیلئے لازم ہوگا کہ وہ خود بھی اسی ملک میں رہتا ہو، البتہ گفٹ اسکیم پر اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ملکی آٹوموٹیو امپورٹ پالیسی کو منظم اور شفاف بنانا ہے ۔ اس سے گاڑیوں کی درآمدی اسکیمز کے غلط استعمال کا سد باب بھی ہوگا۔ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ یہ حکومتی اقدام بظاہر بلیک مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کی مثبت کوشش ہے، کیونکہ ماضی میں ڈیلرز ان اسکیمز کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…