اسلام آباد (این این آئی)بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو حملہ آور قرار دے دیا۔
نوید اکرم نے ویڈیو پیغام میں پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ اْن کی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔نوید اکرم نے کہا کہ اْن کا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ داؤ پر لگادی ہے۔نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی ہے۔















































