لاہور (این این آئی) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22دسمبر سے 11جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10جنوری تک بند رہیں گے، 11جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔















































