ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیاقت‌آباد میں 11 سالہ کم سن بچی کو ہراساں کرنے والے وین ڈرائیور کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او لیاقت‌آباد اور ان کی ٹیم نے علاقے کے بازار میں تلاش کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔ اس کیس کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو خصوصی ذمہ داری سونپی تھی۔

اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ متاثرہ بچی اسکول سے وین کے ذریعے گھر واپس آ رہی تھی کہ دورانِ سفر ملزم نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ بچی کے شور مچانے پر ڈرائیور موقع سے بھاگ نکلا تھا تاہم بعد میں اسے ٹریس کر کے پکڑ لیا گیا۔

بروقت کارروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اے ایس پی کے مطابق گرفتار وین ڈرائیور حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں کے خلاف ہراسگی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی برقرار رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…