لاہور( این این آئی)ڈیفنس بی میں گھرسے خاتون کی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی ہے ،خاتون کی شناخت48سالہ زینب کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پرتشددکے نشانات موجودہیں ، مقتولہ کابھائی لاش لے کر ہسپتال پہنچا۔رابطہ نہ ہونے پربھائی نے بہن کے گھرجاکرلاش دیکھی ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔















































