لاہور( این این آئی)کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل ہسپتال سے جعلی خاتون ڈاکٹرکو گرفتار کرلیا ، ملزمہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹربن کرعوام سے رشوت وصول کررہی تھی۔
اے ایس پی کشمالہ فاروق کے مطابق ریکارڈچیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم سونیابی بی ڈاکٹرنہیں ہے، ملزمہ سونیابی بی چک منگلامیرپورخاص کی رہائشی ہے۔ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے علاقہ میں بھی اپناتعارف بطورڈاکٹرکرواتی تھی،ابتک ملزمہ ڈاکٹربن کرشہریوں سے ہزاروں روپے بٹور چکی ہے ، ملزمہ خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے۔















































