بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کراچی میں ایک اور بچی مین ہول میں گر گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، جائے حادثہ سے گزرنے والے راہ گیر نے برقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو باہر نکال کر اس کی جان بچالی۔میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ کھلے گٹر میں جاگری۔جائے وقوعہ سے گزرنے والے شہری نے بچی کو بروقت کھلے گٹر سے نکال لیا، بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی، بچی چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ گٹر میں گر گئی۔

یاد رہے کہ گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات 3 سالہ ابراہیم نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر گٹر میں گر گیا تھا، بچے کی والدہ کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔اہلخانہ اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری بلاکر 3 سالہ ابراہیم کی تلاش شروع کی تھی، تاہم پوری رات گزرنے کے باوجود بچہ نہیں مل سکا تھا، پیر کو واقعے کے 14 گھنٹے بعد مقامی نوجوان نے بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر نالے سے تلاش کرلی تھی۔واقعہ کے 2 روز بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متوفی ابراہیم کے گھر جاکر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کے ورثا سے معافی مانگ لی تھی۔واقعہ کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو ارسال کردی گئی تھی جس میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…