اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ حالات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں اور قوم کے سامنے سب کچھ واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بہتری کی طرف گامزن ہے اور پاکستان مستقبل میں مزید ترقی کی جانب پرواز کرے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوانِ صدر بھجوائی جا چکی ہے۔
اس فیصلے کے تحت وہ آئندہ پانچ سال کے لیے دونوں عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے اولین چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالیں گے۔ اسی دوران ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی سروس میں دو سال کی اضافی توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت مکمل ہونے یعنی مارچ 2026 سے ہوگا۔















































