جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں کے لیے ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالائی اور پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت شدید سردی برقرار رہنے کی امید ہے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی شہروں میں دھند اور سموگ کے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے کچھ میدانی علاقوں میں صبح سویرے کہیں کہیں کہرے کی ہلکی تہہ پڑ سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رپورٹ ہوئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں دھند بھی چھائی رہی۔

محکمہ کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لہہ، زیارت اور قلات میں منفی 7 جبکہ کوئٹہ اور گلگت میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…