اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پرسنل بیگیج سکیم ختم کر کے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی ہے جبکہ ای سی سی کے اگلے اجلاس میں سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کا غلط استعمال روکنے کیلئے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ی پالیسی میں ترامیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے جبکہ حتمی فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوائی ہے جو ای سی سی کے اگلے اجلاس میں زیر غور آئے گی۔اس سمری میں پرسنل بیگیج سکیم کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم اور گفٹ سکیم پر مشتمل دونوں سکیموں کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت متعلقہ وزارت نے ان اسکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔















































