اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نئی نویلی دلہن نے سسرال پہنچتے ہی صرف چند منٹوں میں شادی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، جس پر دلہا نے بھی فوراً اسے طلاق دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع بلیا کے گاؤں بھلوانی میں پیش آیا، جہاں وشال مدھیسیا کی شادی 25 نومبر کو پوجا نامی لڑکی سے انجام پائی تھی۔
بارات کے پہنچنے پر تمام روایتی رسومات مکمل کی گئیں اور دلہن رخصت ہو کر دلہا کے گھر آگئی، مگر سسرال میں داخل ہونے کے تقریباً 20 منٹ بعد ہی اس نے طلاق لینے کا فیصلہ سنا دیا اور واپس اپنے گھر جانے کی ضد کرنے لگی۔رپورٹس کے مطابق دلہا کے اہلِ خانہ اور گھر میں موجود تمام مہمانوں نے دلہن کو منانے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ کسی قیمت پر شوہر کے ساتھ رہنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔ دلہن نے اپنے اچانک فیصلے کی وجہ بھی کسی کو نہیں بتائی، جس کے بعد دلہا نے اسے طلاق دے دی۔















































