جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

’چاہتی ہوں نواسی نویا شادی نہ کرے‘، جیا بچن نے شادی کو فرسودہ روایت قرار دیدیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)جیا بچن بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاسی رہنما بھی ہیں اور وہ بعض اوقات متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں، چاہے بات فلم انڈسٹری کی ہویا سیاست کی، اور ایسا ہی ایک بیان انہوں نے اپنی نواسی نویا نویل نندا کو شادی سے متعلق مشورے پر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن نے وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا، جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان خواتین جانتی ہیں کہ بچوں کی پرورش کیسے بہتر طریقے سے کی جائے اور آج کے بچے پہلے سے کہیں زیادہ ذہین ہوتے جا رہے ہیں۔

جیا بچن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ شادی ایک پرانا تصور ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی نواسی نویا نویلی نندا شادی کرے۔رپورٹ کے مطابق جیا بچن سے جب شادی کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بے فکری سے کہا کہ بس زندگی کا مزہ لو، اسی دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کی نواسی نویا نندا ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کیریئر چھوڑ دیں تو کیا انہیں اعتراض ہو گا تو انہوں نے جواب دیا کہمیں نہیں چاہتی کہ نویا شادی کرے۔

جیا بچن سے وضاحت کے لیے پوچھا گیا کہ شادی کو وہ پرانا تصور کیوں سمجھتی ہیں تو انہوں نے دعوی کیا کہ آج کے بچے ہر معاملے میں دوسروں سے آگے نکل سکتے ہیں، ان کے لیے شادی کسی میٹھی ڈش کی طرح ہے اور شادی کو دہلی کے لڈو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کھالو تو مشکل میں پڑ جا ئوگے اور اگر نہ کھائو تو پچھتائو گے۔خیال رہے کہ 27 سالہ نویا نویلی نندا نے آرا ہیلتھ کے نام سے ایک ٹیک پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی ہے، وہ جیا بچن اور امیتابھ بچن کی نواسی اور ابھیشک کی بھانجی ہیں، ان کے بھائی اگستیا نندا نے ایک سال قبل اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔نویا نویلی نندا کے والد نکھل نندا کا تعلق دہلی سے ہے اور ایک صنعت کار ہیں، نویا نے 2020 میں امریکا سے گریجویشن کی ہے اور بھارت کی ایک یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…