ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

روہت شرما نے ون ڈےکرکٹ میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکے مارنےکا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی اوپنر روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت شرما کے مجموعی چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے، جب کہ آفریدی 351 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 57 رنز اسکور کیے اور اس دوران 3 بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔

یہی تین چھکے ان کے مجموعی ریکارڈ کو آفریدی سے آگے لے گئے۔ روہت نے یہ سنگ میل 269 اننگز میں حاصل کیا، جب کہ شاہد آفریدی نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔چھکوں کی اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل تیسرے نمبر پر ہیں جن کے کھاتے میں 294 اننگز میں 331 چھکے شامل ہیں۔اگر تمام فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے مجموعی چھکوں کو دیکھا جائے تو روہت شرما پہلے ہی سرفہرست تھے اور اب بھی 645 چھکوں کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔ ان کے بعد کرس گیل کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 553 چھکے لگائے ہیں، جبکہ شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…