جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں شدید دھند اور اسموگ کا الرٹ جاری کردیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی اضلاع شدید دھند اوراسموگ کی زد میں آسکتے ہیں، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دھند اوراسموگ سے ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور بھی زدمیں آسکتے ہیں،صوبہ بھرکی انتظامیہ دھند اوراسموگ کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کاکہنا ہے کہ اسموگ کے باعث سانس کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے،اسموگ کے باعث بچے اوربوڑھے افراد زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں،دھند کے باعث سڑکوں پر حادثات میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات اورکوڑا کرکٹ جلانے پرمقدمہ درج ہوگا،کوتاہی اورغیرذمہ داری برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سالڈ ویسٹ، ٹائرز،پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے،دھویں والی گاڑیوں اورفیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈائون کیا جائے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…