جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حج 2026 کیلئے ڈاکٹرز اور پرامیڈیکس کی بھرتی شروع

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)حج 2026 میں عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز اورپرامیڈیکس کی بھرتی شروع کردی گئی،وزارت مذہبی امور نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورکو حج مشن کیلئے98 ڈاکٹر اور فارما سسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکس اسٹاف درکارہے،شرط یہ ہیکہ امیدوار ذہنی اورجسمانی طور پر فٹ ہو۔ امراض قلب،شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہو گا۔

حج میڈیکل عملے کیلئے کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک کے پروفیشنل اپلائی کرسکتے ہیں،کم ازکم تین سال سرکاری ملازمت کے حامل حاضرسروس ملازم ہی اہل ہونگے،ریٹائرڈ اہلکار میڈیکل حج مشن کیلئے نااہل ہوں گے،درخواست 2 دسمبر 2025 تک دی جا سکتی ہے۔وزارتِ مذہبی امور کیمطابق این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان لیا جائیگا،منتخب افراد کو تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی،وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت حج میڈیکل مشن میں خواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے،منتخب طبی اہلکارحج کے دوران حجاز مقدس میں ڈیوٹی دیں گے،سعودی قوانین کی خلاف ورزی یا ڈسپلن توڑنے پر فوری پاکستان واپس بھیج دیا جائیگا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…