راولپنڈی — اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کی دیکھ بھال مقررہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے۔حکام کے مطابق عمران خان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ دوسری جانب، گزشتہ روز علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کیے 22 دن ہو چکے ہیں اور اُن کے حالات کے بارے میں کوئی واضح معلومات دستیاب نہیں۔















































