بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف بول پڑے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعمال کے پیچھے وہ طاقتیں بھی شامل تھیں جنہوں نے اسے آگے لانے میں کردار ادا کیا، اس لیے صرف عمران خان نہیں بلکہ اسے لانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ملک کو شدید نقصان پہنچا، بدتمیزی کو فروغ دیا گیا اور ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کو 39 فیصد تک پہنچایا، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں مہنگائی صرف تین فیصد رہی۔ اگر ترقی کا سفر نہ رکتا تو آج پاکستان کہیں بہتر مقام پر ہوتا اور آئی ایم ایف کی فکر بھی نہ ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 سے 2022 تک پیش آنے والی تمام تباہی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، کیونکہ اسی دور میں جھوٹ، نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ ملا۔ ایسے ماحول میں ملک کیسے ترقی کر سکتا تھا؟ ان کے مطابق اس دور میں میرٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کا اعلان تو کیا، مگر اسی کے رہنما عمر ایوب کی اہلیہ الیکشن میں حصہ لے رہی تھیں۔ عوام نے جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر کے واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے ارکان کو مبارک باد دی اور کہا کہ گالم گلوچ اور فتنہ پھیلانے والی سیاست کو شکست ہوئی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آج ملک میں میرٹ پر فیصلے ہو رہے ہیں، ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، لیپ ٹاپ تقسیم ہو رہے ہیں، سڑکوں کی تعمیر ہو رہی ہے، گرین بسیں چل رہی ہیں، امن و امان بہتر ہو رہا ہے اور بغیر کسی امتیاز کے راشن کارڈ دیے جا رہے ہیں۔ مزید عوامی منصوبے بھی جلد سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…