منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ملک میں بہت جلد بڑا واقعہ ہونے والا ہے، سہیل آفریدی کا دعویٰ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہری پور میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ملک میں آئندہ دنوں میں کسی سنگین واقعے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی مقبول ترین سیاسی شخصیت اور ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

سہیل آفریدی نے عوام سے مطالبہ کیا کہ 23 نومبر کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے انتخابی عمل میں مداخلت یا بے ضابطگی کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، کیونکہ انتخابی مینڈیٹ میں تبدیلی کی تحریکی کسی بھی کوشش سے صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پارٹی قیادت کے ساتھ وفاداری کی قیمت انہیں 50 سال سزا کی صورت میں چکانی پڑی، تاہم وہ کسی دباؤ کے آگے جھکنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کے مطابق ان پر 766 مقدمات قائم کیے گئے جن میں قتل اور دہشت گردی جیسے سخت الزامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ “خون لیگ” بن چکی ہے اور ہمارے کارکنوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے بھی اپنے خطاب میں عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہری پور سے اسلام آباد اور ڈونگا گلی سے مری جانے والے پانی کی فراہمی بند کرتے ہوئے وفاق کے مقابل کھلی مزاحمت کا آغاز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…