جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

1971کی جنگ میں بھارت کا مکتی باہنی دہشت گردوں کے ذریعے گھناؤنا اور شرمناک کردار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)سن 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھی بھارت نے اپنی مکارانہ سازش کو جاری رکھا،بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بہیمانہ سازش کی اور نوجوان بنگالیوں کی ذہن سازی کر کے انھیں مغربی پاکستان کے خلاف اُکسانا شروع کیا،پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارت نے مکتی باہنی دہشتگرد گروہ کو زیرِ تسلط کیا۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف مکتی باہنی دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے پاکستان آرمی اور محب وطن بنگالیوں کا اتحاد توڑنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں شروع کیں۔

بھارتی ایجنسی ”را” کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مکتی باہنی دہشت گردوں نے ہزاروں محب وطن پاکستانیوں کو شہید کیا۔ مکتی باہنی دہشت گردوں میں شامل بڑی تعداد ہندوؤں کی تھی۔ہندو بنگالیوں نے بھارت کی مسلم دشمن سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے مشرقی پاکستان میں لاتعداد مسلمانوں کو شہید کیا۔مکتی باہنی کی تشکیل اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس کے گوریلا کارندوں کو دی گئی فوجی و انٹیلی جنس مدد ایک معروف تاریخی حقیقت ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارتی فوج کی ایسٹرن کمانڈ کولکتہ میں رمیشورناتھ کاؤ کی زیر نگرانی کنٹرول ہیڈ کوارٹرز قائم کیا گیا۔مکتی باہنی کے دہشتگردوں کی ٹریننگ کیلئے 6 مختلف ٹریننگ سینٹرز تشکیل دیے گئے اور ہر ٹریننگ سینٹر بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کے زیر کمان تھا، ان تمام 6 کیمپوں میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب مکتی باہنی کے دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ 800 مکتی باہنی کے افسران کو باقاعدہ طور پر ”انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون” میں تربیت فراہم کی گئی۔ علاوہ ازیں، 600 مکتی باہنی کے دہشتگردوں کو مشرقی پاکستان کی مختلف بندرگاہوں پر حملے کا ٹاسک بھی دیا گیا۔بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران سول کپڑوں میں مکتی باہنی دہشتگردوں کے ساتھ آپریشنز میں شریک اور ہدایات دیتے رہے۔ مکتی باہنی کے دہشتگرد حملوں میں مشرقی و مغربی پاکستان کے ہزاروں بے گناہ مرد، عورتیں اور بچے شہید ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…