اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی، تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایک بار پھر مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔مزید یہ کہ عدالت نے حکم جاری کیا کہ 27 نومبر تک سہیل آفریدی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے خلاف اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں، اس لیے تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔









































