ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور عمران خان کا جو حال ہوا،اس کی ذمہ دار بشریٰ بی بی ہیں،برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے نہ صرف ان کی نجی زندگی بلکہ طرزِ حکمرانی سے متعلق بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔
سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز کی تحریر کے مطابق، عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں اور بعض تقرریوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں حکومتی معاملات میں روحانی مشاورت کا عنصر غالب آگیا۔ رپورٹ کا دعویٰ ہے کہ اسی ‘‘روحانی اثر’’ نے عمران خان کو اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد سے روکے رکھا۔
رپورٹ میں بعض مبصرین کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے کے چند اہلکار مبینہ طور پر ایسی معلومات بشریٰ بی بی تک پہنچاتے تھے جنہیں وہ عمران خان کے سامنے اپنی ‘‘روحانی بصیرت’’ سے حاصل شدہ خبریں ظاہر کرتی تھیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی خفیہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اداروں کی جانب سے اس تعلق میں دلچسپی کی جھلک دکھائی دینے لگی۔ دی اکانومسٹ کے مطابق اگرچہ شادی کروانے میں آئی ایس آئی کا کوئی کردار نہیں تھا، تاہم بعض اشارے موجود تھے کہ یہ رشتہ ادارے کے حق میں کارآمد ثابت ہو رہا تھا۔ پاکستانی میڈیا میں موجود ایک مشہور کہانی کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے بشریٰ بی بی کے اثر و رسوخ سے بظاہر فائدہ اٹھایا۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حساس ادارے کے ایک افسر کے ذریعے مستقبل سے متعلق معلومات بشریٰ بی بی کے کسی پیر تک پہنچائی جاتیں، جو انہیں آگے بشریٰ بی بی تک دیتے، اور پھر یہ تمام باتیں وہ عمران خان کو روحانی پیش گوئیوں کے طور پر بتاتیں۔ جب وہ معلومات درست ثابت ہوتیں تو عمران خان کا ان پر یقین مزید مضبوط ہوجاتا۔
شریک مصنفہ بشریٰ تسکین کے انکشافات
جیو نیوز سے گفتگو میں رپورٹ کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین نے کہا کہ اگرچہ پہلے بھی بشریٰ بی بی کے جادو ٹونے سے متعلق سامنے آتی رہی ہیں، مگر تحقیق کے دوران سامنے آنے والے حقائق ان کے لیے حیران کن تھے۔ ان کے مطابق ‘‘بشریٰ بی بی نے روحانی رہنمائی کا ایسا لبادہ اوڑھا جس کے ذریعے انہوں نے عمران خان کے فیصلوں پر نمایاں اثر ڈالا، اور نتیجتاً ملک پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوئے۔’’
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے سیاسی وعدے عملی جامہ نہیں پہن سکے، اور ان کی ناکامی کی بڑی وجہ انتظامی کمزوریاں تھیں، نہ کہ وہ عوامل جن کا ذکر عمران خان بعد میں کرتے رہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور سابق وزرا کے مطابق عمران خان کی ناکامی ان کی اپنی طرزِ حکمرانی سے جڑی ہوئی تھی۔
کالے جادو سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی میڈیا ایسے موضوعات رپورٹ کرنے سے ہچکچاتا ہے، تاہم تحقیق کے دوران شواہد اور مختلف ذرائع سے ہونے والی گفتگو نے معاملے کو زیادہ واضح کیا۔
بشریٰ بی بی کی سابق شوہر سے علیحدگی اور عمران خان سے شادی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ خاور مانیکا نے انہیں بتایا کہ ‘‘Bushra Bibi is an evil genius’’، اور ان کے مطابق اس ایک جملے سے بہت کچھ سمجھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متعدد روحانی شخصیات نے بھی اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک پیر نے اپنے ہی مرید سے شادی کر لی، جو ان کے نزدیک غیر معمولی بات تھی۔
حکومتی فیصلوں پر اثر
بشریٰ تسکین کے مطابق بشریٰ بی بی کے پاس ایسی معلومات پہنچتی تھیں جنہیں وہ روحانی بصیرت کا حصہ قرار دیتی تھیں، لیکن اگر واقعی انہیں ایسی قوت حاصل ہوتی تو ان کا سیاسی انجام اس قدر جلد بے نقاب نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘‘ملک کے روزمرہ حکومتی امور، تبادلے، تقرریاں اور ملاقاتیں تک روحانیت اور جادو کے اثر کے تحت ہونے لگیں تھیں، جو نہایت پریشان کن بات تھی۔’’
انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑے جوہری ملک کا منتخب سربراہ اپنے فیصلے روحانی مشوروں کی بنیاد پر کرتا رہا، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
رپورٹ نے ایک بار پھر پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ میں بشریٰ بی بی کے کردار اور اثر و رسوخ سے جڑے سوالات کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…