منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک )سرکاری ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی — سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام محکمے قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کریں۔ مقصد یہ ہے کہ تمام بھرتیاں شفاف، ڈیجیٹل اور میرٹ پر مبنی نظام کے تحت مکمل کی جائیں۔امیدوار www.sjp.gos.pk پر جا کر اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر کے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 28 اکتوبر کو سندھ جاب پورٹل (SJP) کا افتتاح کیا تھا، جس کے بعد سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا جس نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مرکزی آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا۔یہ پورٹل سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے امیدوار آسانی سے رجسٹریشن، دستاویزات کی اپ لوڈنگ، اور مختلف محکموں میں درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق مساوی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ گریڈ 1 سے 5 تک کی بھرتیاں پندرہ دنوں کے اندر شروع کر دی جائیں گی، جبکہ اعلیٰ گریڈز کی بھرتیاں بھی اسی ڈیجیٹل نظام کے تحت جلد شروع کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پورٹل میں آن لائن ٹیسٹ شیڈولنگ، فوری نتائج کی اپ ڈیٹس اور محکمہ خزانہ سے مربوط نظام شامل کیا گیا ہے تاکہ بھرتی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر یا بے ضابطگی نہ ہو۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…