اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپوزیشن اتحادکا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک کا اعلان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک عمرانی معاہدہ ہے، اور انہوں نے پانچ مرتبہ آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام کی رائے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب عوام کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بنیادوں کو متزلزل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لہٰذا اب تحریک کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ ان کے مطابق، تحریک کا آغاز آج رات سے کیا جائے گا۔محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ تحریک کے تین بنیادی نعرے ہوں گے:جمہوریت زندہ باد، آمریت مردہ بادسیاسی قیدیوں کی رہائیعوامی حاکمیت اور آئین کی بالادستیانہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد عوام کو یہ پیغام دے گا کہ طاقت کا اصل سرچشمہ پارلیمنٹ اور عوام ہیں، اور آئین ہی سب پر بالادست ہے۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ قوم کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ یہ ترمیم جمہوری اداروں کو کمزور اور طاقتور حلقوں کو مزید بااختیار بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں آئیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…