جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق، عدالت سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی تاکہ دونوں رہنماؤں کو حراست میں لیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نفری وارنٹ گرفتاری کے ساتھ کے پی ہاؤس پہنچی جہاں عملے نے وارنٹ وصول کیے، تاہم اُس وقت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وہاں موجود نہیں تھے۔دوسری جانب، خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی صدر کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق پولیس ریڈ کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ترجمان کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اس وقت پشاور میں موجود ہیں، جبکہ تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او چند اہلکاروں کے ہمراہ صرف وارنٹ کی تعمیل کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس آئے تھے، اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپس چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…