جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ہیکرز نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدف بنالیا، لاکھوں روپے کے آن لائن فراڈ کا انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں ہیکرز کی جانب سے مختلف ارکان پارلیمنٹ کو آن لائن فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ہیکرز نے مختلف اراکین پارلیمنٹ کو آن لائن فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگایا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اجلاس میں کہا کہ ہیکرز کا یہ گروہ صرف 5 یا ساڑھے 5 لاکھ کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔

ہیکرز نے سینیٹر دلاور خان کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نکال لیے، سینیٹر فلک ناز چترالی سے 2 قسطوں میں ہیکرز 5 لاکھ کا فراڈ کر گئے، متاثرہ سینیتر فلک ناز کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کونسلنگ سینٹر بنانے کے نام پر کال کے ذریعے فراڈ کیا۔سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ ہیکرز کے پاس فیملی، خاندان اور بچوں سے متعلق مکمل ڈیٹا موجود تھا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔کمیٹی رکن کی جانب سے سنگین انکشاف کے بعد دیگر ارکان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز کی سرگرمیوں اور آن لائن فراڈ کو روکنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…