بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹا کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بالائی علاقوں کالام، مہوڈنڈ، اتروڑ اور گبرال سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔آسمانی بجلی گرنے سے چکدرہ میں 1 لاکھ 32 ہزار لائن میں فالٹ آ گیا، بجلی لائن میں فالٹ کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔واپڈا سوات کے مطابق بجلی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بحالی میں کتنا وقت لگے گا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…