منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2025 کے لیے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی۔فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پہلی پوزیشن پر ہیں، جب کہ مفتی تقی عثمانی کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی دیگر ممتاز شخصیات میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان اور دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔عالمی سطح پر ٹاپ 50 میں شامل دیگر نمایاں ناموں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے شامل ہیں۔اسی طرح ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترک انٹیلیجنس کے سربراہ ابراہیم قالن، فلسطینی رہنما خالد مشعل اور شامی صدر احمد الشرع بھی فہرست کا حصہ ہیں۔پاکستان سے شامل دیگر بااثر شخصیات میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف اور ملالہ یوسفزئی کے نام بھی شامل ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…