سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن میں نوجوان نے بیوی کے ہوتے ہوئے اپنی سالی کو نقدی سمیت سسرال سے اپنے گھر لا کر دوسری بیوی بنا لیا جس پر پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے قصبہ ہرنولی کے گاں کیتاں والا میں مسلم شیخ برادری کے نوجوان شوکت علی نے بیوی کے ہوتے ہوئے اپنی سالی کو 90 ہزار کی نقدی کے ساتھ ساتھیوں کے ہمراہ سسرال سے گھر کر کئی روز تک دوسری بیوی بنائے رکھا۔
جس کا علم ہونے پر دونوں سگی بہنوں کو بیوی رکھنے والے بہنوئی کے خلاف سالوں نے چھوٹی بہن کی واپسی کے لئے پولیس سے مدد مانگ لی جس نے ملزم بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

							













































