سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں پولیس کانسٹیبل نے اپنے مرد و خواتین ساتھیوں کی مدد سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی بیوی کو اغوا کر لیا پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ سیٹلائیٹ ٹائئن کے تھانہ میں تعینات کانسٹیبل محمد حسنین جٹ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اے ایس آئی کی بیوی کو 53 لاکھ مالیت کے زیورات گھر سے لوٹ کر اغوا کر لیا
جس پر پولیس نے مغوعیہ کی ماں چک 43 شمالی کی شازیہ بی بی کی مدعیت میں اس کی بیٹی کے اغوا کامقدمہ کانسٹیبل سمیت پانچ ملزمان کے خلاف درج کر لیا جس نے بتایا کہ اپنی بیٹی مریم کی شادی 2017 کے دوران ملتان میں تعینات اے ایس ائی رمضان سے کی جن کی بیٹی دعا فاطمہ ہے اور اس کا شوہر عبدالمالک اور بیٹا روزگار کے لئے یونان میں مقیم ہیں۔ جبکہ وقوعہ کے روز تھانہ سیٹلائٹ ٹائئن میں تعینات پولیس کانسٹیبل محمد حسنین نے اپنے دو خواتین سمیت چار کار سوار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر آ کر لوٹ کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر 13 لاکھ کی نقدی، 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور میری شادی شدہ بیٹی کو اغوا کر کے ساتھ الٹو کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس مغوعیہ کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

							













































