بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کے نظریے کے ساتھ اُن سے بھی دو ہاتھ آگے کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے نظریے پر نہ صرف قائم ہیں بلکہ اس سے بھی ایک قدم آگے کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنماؤں نے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان سے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مختصر مشاورت ہوئی۔ اسی دوران شاہ محمود قریشی نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ عمران خان کے نظریے سے مکمل طور پر متفق ہیں اور ہر حال میں اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے تین سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اپنی سیاسی مہم میں شامل ہونے کی پیشکش مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق، اسپتال میں زیرِ علاج قریشی سے فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود اچانک ملاقات کے لیے ان کے کمرے میں پہنچے اور انہیں اپنی نئی مہم میں شامل کرنے کی کوشش کی، تاہم شاہ محمود قریشی نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر نے بتایا کہ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب قریشی صاحب کمرے میں اکیلے تھے۔ ان کے مطابق، قریشی نے غیر متوقع مہمانوں کو دیکھ کر پولیس اہلکار کو ہدایت دی کہ میرے وکیل کو فوراً بلایا جائے، مگر جب وہ واپس پہنچے تو تینوں رہنما وہاں سے جا چکے تھے۔ وکیل کے مطابق، یہ ملاقات تقریباً دس سے پندرہ منٹ جاری رہی اور اس دوران کوئی باضابطہ سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر اعلانیہ ملاقات اس وقت ہوئی جب اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر ان میں سے ایک رہنما کو قریشی سے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…