اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب میں سموگ کی شدت بڑھنے کے باعث محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، موجودہ ماحولیاتی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے قبل نہیں کھولے جائیں گے۔
اعلامیے میں انتباہ کیا گیا ہے کہ جو اسکول مقررہ وقت سے پہلے کھلیں گے، انہیں قواعد کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور ایسے اداروں پر 1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سموگ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔















































