ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی؛ ڈیفنس میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم گرفتار، 9 سے زائد سونے کے بسکٹ اور نقدی برآمد

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث گھر یلوملازم کو گرفتار کرکے نو سے زائد سونے کے بسکٹ اور دو لاکھ ستائیس ہزار روپے برآمد ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس میں ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا، جو کئی سال سے کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم واجد علی آٹھ سال سے گھر میں ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے نو سے زائد سونے کے بسکٹ، دو لاکھ ستائیس ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کیں۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کئی سال سے گھر سے نقدی، سونا، ڈالر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر رہا تھا۔ملزم نے اے ٹی ایم اور چیک بک کے ذریعے بھی کروڑوں روپے منتقل کیے اور چوری کی گئی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور گاڑیاں خریدیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھاری رقم کو اپنے اکانٹ سے دیگر اکانٹس میں بھی منتقل کیا۔پولیس نے کارروائی کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ملزم کے تمام جرائم کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں اور متعلقہ شواہد جمع کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…