اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے ہوئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سعید احمد خان ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد، عبدالصمد خان ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان تعینات کیے گئے ہیں۔مظہر حسین ریجنل الیکشن کمشنر ژوب، محمد قیوم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ صاحب، محمد جمیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منڈی بہاوالدین، محمد خلیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔

وسیم کاشف خان لودھی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال، حامد نواز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ، عمر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو، آصف خان خٹک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بنوں تعینات ہوئے ہیں۔اصغر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بٹ گرام، شاہد علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مہمند، واجد علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیبر، عبدالروف خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹانک، امین بشیر علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاڑکانہ، عطا اللہ بروہی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر تعینات کیے گئے ہیں۔عبدالحلیم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چاغی، طفیل احمد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجگور، شوکت علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آواران، احسان اللہ شاہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مستونگ، مٹھا خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہلو، صفی اللہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ بگٹی، اشفاق حسن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خانیوال، محمد رضوان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولپور تعینات کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالصمد خان کو ریجنل الیکشن کمشنر بنوں کا اضافی چارج، اشفاق احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لیہ کا اضافی چارج اور عمر خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…