پشاور (این این آئی)پشاور میں موٹرسائیکل پر سوار برقعہ پوش مبینہ خاتون کی رہزنی کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعہ پوش مبینہ خاتون کو طالبعلم سے موبائل فون چھینتے دیکھا جا سکتا ہے، برقعہ پوش مبینہ خاتون کو مرد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم نے تعاقب کیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ایس ایس پی آپریشنز نے اس حوالے سے کہاکہ معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں کہ واقعی خاتون واردات میں ملوث ہے یاکسی مرد نے برقعہ پہن کر واردات کی۔















































